ابنا: عمان کے بادشاہ کل اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئيں گے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان قابوس بن سعید کل ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ تہران پنہچیں گے اور ایران کے اعلی حکام بالخصوص صدر جناب حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ سلطان قابوس کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں فروغ لانے اور علاقائي سطح پر صلاح و مشورے کی غرض سے انجام پارہا ہے۔ عمان کے بادشاہ کا دورہ تہران ڈاکٹر حسن روحانی کے صدر بننے کے بعد کسی غیر ملکی سربراہ کا پہلا دورہ تہران ہے۔ ایران اور عمان کے تعلقات دوستانہ ہیں اور باہمی مفادات اور احترام کے اصولوں پرمبنی ہیں۔ اس وقت عمان نےایران میں برطانیہ کے مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اگست 2013 - 19:30
News ID: 455000
عمان کے بادشاہ کل اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئيں گے۔